عوام کی سہولت کے لئی:ملٹی ماڈل انٹرسٹی بس ٹرمینلز: کا ایک اور شاندارمنصوبہ لائق تحسین ہے‘ملک تنویر اسلم

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اپنی طرز کا ایک منفردمنصوبہ ہے‘صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو

پیر 27 فروری 2017 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) صوبائی وزیر سی اینڈڈبلیو ملک تنویر اسلم نے کہا ہے کہ لاہور جیسے گنجان آبادی والے شہر میں ٹریفک کے دبائو کو دیکھتے ہوئے،وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اپنی طرز کا ایک منفرد ’’ملٹی ماڈل انٹر سٹی بس ٹرمینلز‘‘ مختلف مقامات پر تعمیر کرنیکا اقدام لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ عظمیٰ لاہور باہمی اشتراک کے ساتھ شہرِ لاہور کے تین بڑے مقامات شاہدرہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور گجومتہ فیروز پور روڈ پر انٹر سٹی بس ٹرمینلز تعمیر کرنے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں مشتاق اور دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ملٹی ماڈل انٹر سٹی بس ٹرمینلز کے منصوبے کے تحت لاہور اور دیگر شہروں کے تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار مسافروں کیلئے بس ٹرمینلز پر جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ شہر میں ٹریفک کے دبائو میں زیادہ سے زیادہ کمی کو یقینی بنا کر ٹریفک کے بہائو کو جاری و ثاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :