موجودہ حکومت نے غریب مہنگائی بیروزگاری کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا،میر محمد صادق عمرانی

جدید دور میں بھی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، سابق صوبائی وزیر

پیر 27 فروری 2017 22:02

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب مہنگائی بیروزگاری کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا اس جدید دور میں بھی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے لوٹ مار میں مصروف ہیں 2018 کے عام انتخابات میں انکا کڑ ا احتساب عوام اپنے ووٹ سے کریں گے عمرانی ہائوس ڈیرہ مرادجمالی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں کلین سوئپ کر ے گی انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے ملک کے 18کروڑ عوام کو پسماندگی بے روزگاری مہنگائی اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا بے روزگاری اورمہنگائی عروج پر ہے جبکہ حکمران طبقہ لوٹ مار میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے اہم ادار ے مفلوج بن کر رہے گئے ہیں سی پیک منصوبے کو صرف پنجاب تک محددود رہنا دیگر صوبوں سے زیادتی اور ناانصافی کے مترادف ہے بلوچستان میں حکومت نے کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا صوبے کے اہم شہر گوادر کے عوام پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی کو دور کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :