ملک میں گرمیوں کی لہر جلد آنے کا امکان

مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ،ْمحکمہ موسمیات

پیر 27 فروری 2017 22:02

ملک میں گرمیوں کی لہر جلد آنے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں اس بار گرمیوں کی لہر جلد آنے کا امکان ہے جس کے باعث مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چیف پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہیجب کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مارچ کے آخری دنوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کرجائیگا جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آئیگاڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ ابھی موسم گرما شروع نہیں ہواہے بلکہ یہ موسم بہار کی شروعات ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا جب کہ اگلے ماہ ہلکی پھلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل کے دوران جنوبی سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔