افغان ٹریڈ کمشنر اور ٹرانسپورٹرز نے پاک افغان بارڈر کو فو ری طور پر کھولنے کا مطالبہ کردیا

پیر 27 فروری 2017 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)افغان ٹریڈ کمشنر اور ٹرانسپورٹرز نے پاک افغان بارڈر کو فو ری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے،سرحد کی بندش عالمی تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی ہیںدونوں ممالک تجار ت کو سیاست سے الگ رکھے۔ امید ہے پاک افغان تعلقات جلد بحال ہو جاینگے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں افغان ٹریڈ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کیااس موقع پر افغان ٹریڈ کمشنر میر ویس یوسفزئی کا کہناتھا کہ تجارت کو سیاست سے الگ رکھاجائے بارڈرز کی بندش سے دونوں ممالک اور تاجروں کو روزانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ ٹرنسپوٹروں کے صدررسول خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرر ہی ہیںسرحد کی بندش سے سبزیاں اور ر دیگرء کھانے پینے کی اشیاء خراب ہو رہی ہیں اٹک سے طور خم بارڈر تک ٹرانسپورٹروں کو پہلے ہی بلا وجہ تنگ کیا جارہا تھااس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت سے بات کی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا جبکہ کسٹم حکام بھی بہانے بنا کر ڈرائیوروں سے پیسے بٹور رہے ہیں اورپولیٹیکل انتظامیہ بھی اضافی ٹیکس وصول کرتی ہے اٴْنہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک افغان حکومتیں جلد سے جلد مسائل حل کر کے چمن اور طور خم بارڈر کو فوری طور پر کھول دیں۔