ملک میں پہلی بار سرکاری سکولوں کے سات سے نو سال کے بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا

پیر 27 فروری 2017 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)ملک میں پہلی بار سرکاری اسکولوں کے سات سے نو سال کے بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تجرباتی طور پرصوبے کی14اضلاع میں ارلی ایج پروگرامنگ کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک میں پہلی بار سرکاری اسکولوں کی7سے 9سال کے بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،تجرباتی طور پرخیبر پختونخوا کی14اضلاع میں ارلی ایج پروگرامنگ کا آغاز ہوگیا ہے ،پشاور یونیورسٹی میں محکمہ تعلیم اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے درمیان باقاعدہ معاہدیپر دستخط ہوگئے،میڈیا سے گفتگو میں وزیرصحت شہرام ترکئی کاکہنا تھا کہ پراجیکٹ کا مقصد بچوں کو کم عمری میں تربیت دینا ہے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم عاطف خان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے بچوں میں 5کروڑ 20ہزار کتابیں تقسیم کررہے ہیں،ہندکو او سرائیکی زبان کے فروغ کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔