پشاورہائیکورٹ میں پاک ترک اسکول اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق کیس کی سماعت ،اساتذہ نے نئی درخواست جمع کرنے کی استدعا کردی

پیر 27 فروری 2017 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پشاورہائیکورٹ میں پاک ترک اسکول اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق کیس کی سماعت میں اسکول اساتذہ نے نئی درخواست جمع کرنے کی استدعا کردی۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ میں پاک ترک اسکول اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی مقدمے کی سماعت جسٹس افسرشاہ پرمشتمل دو رکنی بینچ نے کی،پاک ترک اسکول اساتذہ نے بے دخلی سے متعلق ہائیکورٹ میں نئی رٹ دائر کرنے کی استدعا کی ہے،عدالت نے پرانی درخواست کو نمٹاتے ہوئے دو دن میں نئی رٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی،اسکول انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پاک ترک اسکول کے اساتذہ واپس ترکی نہیں جاسکتے،ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے،معاملے سے متعلق یواین ایچ سی آرسے سیاسی پناہ کیلئے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :