خیبر پختونخوا اسمبلی نے پنجاب میں پختونخوںکی گرفتاریوں کے خلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلی

پیر 27 فروری 2017 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے پنجاب میں پختونخوںکی گرفتاریوں کے خلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارد اد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ نے پیش کی، قرارداد میں پنجاب سمیت ملک دیگر صوبوں میں پختونوں کی بے جا گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پختونخوں کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے ۔

قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ گرفتاریوں کاسلسلہ فی الفور بند کیاجائے ۔اراکین اسمبلی کاکہنا تھا کہ پنجاب میں مزدور ، کاروباری اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگ آباد ہیں جو ذریعہ آمدن کے حصول کے لیے دربد ر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انکا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کا حالیہ آپریشن پختون قوم کیخلاف سازش ہے جس کی وجہ ان میں سخت تشویش پائی جا تی ہے ۔پختونوں کوبے جاتنگ کرنے سے ملک کی صورتحال مزید بگڑے گی۔

متعلقہ عنوان :