ْکراچی، سندھ فشریز اور میری ٹائم سکیورٹی کی مشترکہ کا رروائیاں، 45ممنو عہ جا ل ضبط کر لئے

پیر 27 فروری 2017 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) صوبا ئی وزیر برا ئے ما ہی پر وری محمد علی ملکا نی کی ہدایت پر سندھ فشریز اور میر ی ٹا ئم سیکیورٹی ایجنسی کے اعلیٰ افسرا ن پر مشتمل ٹیم نے ممنو عہ جا لو ں کے استعمال کے خلا ف مشترکہ کا روائیاں کر کے 45ممنو عہ جا ل ضبط کر لئے ہیں اس سلسلے میں ممنو ع جا ل بو لو گجو اور قطرہ کرا چی کی سمندری حدود میں پٹیا نی ،دو بو چھن ،غو ر ابی اور کھڈی کریک پر استعمال کئے جا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر محمد علی ملکا نی نے فشریز کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسی طر ح محنت اور لگن سے کا م کریں ۔انہو ں نے کہا ہے کہ ممنو عہ جا لو ں کے استعما ل سے مچھلیو ں کی نسل کشی ہو رہی ہے جس کے لئے آپریشنز جا ر ی رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :