اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ اورتوہین آمیز پیجز کوہٹانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

پیر 27 فروری 2017 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نینسوشل میڈیا پر گستاخانہ اورتوہین آمیز پیجز کوہٹانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سلمان شاہد کی ایڈ وکیٹ طارق اسد کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں وفاق کو بذریعہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت سوشل میڈیا میں تمام گستاخانہ پیجز اور آئی ڈیز کو فوری طور پر بلاک کرنے اور گستاخانہ پیجز اور آئی ڈیز چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :