گرفتار ڈی جی نادرا طاہراکرم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع، یکم مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پیر 27 فروری 2017 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے ننادرا بلڈنگ کرایہ کی مد میں تین کروڑ سے زائد کے مبینہ خردبرد کے الزام میں گرفتار ڈی جی نادرا طاہراکرم کے جسمانی ریمانڈ میں مذید دو روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں یکم مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایف آئی اے نے نادرا بلڈنگ کرایہ کی مد میں مبینہ طور پرکروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے معاملے میں گرفتار ڈی جی نادراکو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا ، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سید محمد طیب نے عدالت کو بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی اسلئے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے وقت دیا جائے ۔

ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کی درخواست کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع دیتے ہوئے ملزم کو یکم مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :