مری گلڈنہ سے ملحقہ میونسپل جنگلات سے کیل کے قیمتی درخت کاٹ کر لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پیر 27 فروری 2017 22:02

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) مری گلڈنہ سے ملحقہ میونسپل جنگلات سے کیل کے قیمتی درخت کاٹ کر لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مری کے میونسپل جنگلات سے بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی اور لکڑی کی سمگلنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جبکہ گزشتہ رات گلڈنہ موہڑہ شریف روڈ سے ملحقہ میونسپل فارسٹ سے کیل کے قیمتی درخت کاٹ کر لکڑی سمگل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات نے موقع پر پہنچ کر لکڑی قبضہ میں لے کر لوئر ٹوپہ کے ڈپو پر پہنچا دی جبکہ بلاک افسر اور فارسٹ افسر کو معطل کر دیا گیا ۔

مری کی مختلف سماجی اور کاروباری تنظیموں نے مری کے مختلف جنگلات سے درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی اور لکڑی سمگلنگ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :