قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت کا عمل تیزی سے جاری ہے ،ْ سیکرٹری الیکشن کمیشن

آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،ْ بابر یعقوب

پیر 27 فروری 2017 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت کا عمل تیزی سے جاری ہے ،ْ آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وہ پیر کو فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں ریجنل الیکشن کمشنرز کے الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کورس میں گریڈ 19 کے 21 افسران شریک ہیں جنہیں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کرایا جا رہا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل اپنے تمام افسران کو الیکٹورل مینجمنٹ سے آگاہ کیا جائے۔ قوم کی توقعات کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :