قتل کیس ،تین ملزمان کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

پیر 27 فروری 2017 22:01

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے علامہ اقبال ٹائون میں ہونے والے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان بابر ، خرم اور صدیق کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے عثمان اور طارق کو بری کر دیا، معمولی جھگڑے پر ملزمان نے احسان نامی شخص پر تشدد کر کے اسے ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :