قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کوسزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم

پیر 27 فروری 2017 22:01

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج نے شہری کو قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم ماجدکوجرم ثابت ہونے پرسزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنادیا،ملزم کے خلاف تھانہ مانگا میں مقدمہ درج تھا،استغاثہ کے مطابق ملزم نی2012ء میں گالیاں دینے سے منع کرنے پرفائرنگ کرکے شہری اسلم کوقتل کردیاتھا،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے چالان عدالت میں پیش کردیا،فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے مذکورہ احکامات جاری کردیے۔

متعلقہ عنوان :