لاڑکانہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 27 فروری 2017 22:01

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) محکمہ صحت کی جانب سے لاڑکانہ ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، ضلع بھر میں شروع کی گئی انسداد پولیو مہم کے دوران پہلے روز 95 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 3 لاکھ 15 ہزار 480 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 679 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 679 گشتی، 51 شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر جبکہ 82 خصوصی مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں ایک روز سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو کے متعلق محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے ایک دن سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ بچوں کو اس موضی مرض سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :