نوجوانوں کو ساتھ ملانے سے ہی پائیدار تبدیلی ممکن ہے ،دردانہ صدیقی

جے آئی یوتھ خواتین بورڈ کا قیام نوجوان خواتین کی تبدیلی کی جدو جہد میں شر کت کو یقینی بنانا ہے ،یوتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب

پیر 27 فروری 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) یوتھ مشاورت بورڈ کی صدارت کرتے ہوئے دردانہ صدیقی نے کہا کہ جے آئی یوتھ خواتین بورڈ کا قیام نوجوان خواتین کو نظام کی تبدیلی اور تہذیب اسلامی کے فروغ میں عملاً حصہ لینے کے لئی تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بچیوں کی نفسیاتی اور ذہنی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی رہنمائی اہم کام ہے اس کے لیے نظریاتی بنیادوں پر عملی ورکشاپس کے ذریعے خیر و بھلائی کے عمل میں نوجوانوں کوساتھ ملانے سے ہی مثبت اور دیرپا تبدیلی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل بہت با صلاحیت ہے اس کو صحیح رخ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔اس موقع پر مرکزی نگراں جے آئی یوتھ کوثر مسعود نے بورڈ کے اغراض و مقاصد اور اصول و ضوابط پیش کیے۔یوتھ مشاورتی اجلاس میں ناظمہ صوبہ بلوچستان ثمینہ سعیداور نگراں جے آئی یوتھ صوبہ سندھ عظمی عمران ، ڈپٹی سیکریٹری آمنہ عثمان ماہر تعلیم صفورہ نعیم،مبین طاہرہ،طیبہ عاطف،کے علاوہ میڈیا سیل کی نگراں عالیہ منصور،ماہر نفسیات ڈاکٹرماہ رخ، جے آئی یوتھ کراچی کی نگراں رقیہ منذر،اسلامی جمعیت طالبات سے سنبل یوسف ،طیبہ اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔