ملک میں جہاں بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس میں ہندوستان اور افغانستان کی ایجنسیاں ملوث ہیں، عبدالغفور حیدری

دہشت گردی کیخلاف ہونیوالے انتظامات ناکافی ہونے کی وجہ سے دہشت گرد اپنے ٹارگٹ کو پہنچ رہے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 21:51

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) قائم مقام چیئرمین سینیٹ اورجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ یقین کی حدتک ثابت ہوگئی ہے کہ ملک میں جہاں پربھی دہشتگردی ہورہی ہے اس میں ہندوستان اور پڑوسی ملک افغانستان کے ایجنسیاں ملوث ہیں ،ان واقعات کی تھام کیوں نہیں ہورہااس حوالے سے انتظامات ناکافی ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جوانتظامات کرنے چاہئے تھے وہ نہیں ہورہے اسی وجہ سے دہشتگرداپنے ٹارگٹ پرپہنچ رہے ہیں ، شکارپورکے معروف سینیئرصحافی رہنمااورمخلص ورکر عبدالمنان حنفی کوکراچی سے اٹھایاگیاایسے محب وطن شخص کے ساتھ اس طرح کے واقعے پربہت افسوس ہواہے صحافیوں اور اہلیان مدارس کوکیوں تنگ کیاجارہاہے ،وہ گذشتہ دن رہائی پانے والے سندھ صحافی سنگت ضلع شکارپورکے صدراور شکارپورمیڈیاسینٹر کے سرپرست اعلیٰ سینیئرصحافی عبدالمنان حنفی کے گائوں توحیدآبادبروہی پہنچ کرخیریت دریافت کرنے کے بعدپھولوں کے ہارپہناکرصحافیوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہے ، جبکہ جے یوآئی کے مرکزی میڈیاسیل کے میمبرآغاسیدایوب شاہ ، مرکزی جنرل کونسل کے رکن حافظ عبدالمالک بروہی ،جے یوآئی کشمورکے رہنماحاجی ربنوازچاچڑسمیت دیگرساتھ تھے ،قائم مقام سینیٹ چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری نے مزیدکہاکہ دہشتگردی کاصحیح تعاقب نہیں ہورہاہے ہوناتویہ چاہیے کہ دہشتگردی کے واقعہ سے قبل ہی دبوچ لیناچاہیے اس حوالے سے حکومت کوبارہاکہاہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ایجنسیزمیں باہمی اتفاق ،یکسوئی بھی ضروری ہے ایک دوسرے کو خبریں بھی شیئرکرناچاہیے تب دہشتگردی پرقابوپایاجاسکے گا،انہوں نے ایک سول کے جواب میں کہاکہ سی پیک میگاپروجیکٹ پرکام شروع ہوچکاہے اس سے ملک کوبہت بڑافائدہ ہوگاسی پیک میں جمعیت علماء اسلام اور قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کااہم کردارہے پورادولت یہاں سے گذرے گا،پاکستان اورپاکستانی قیادت ،ریاستی ادارے اس منصوبے سے کتنافائدہ اٹھاسکیں گے کتناترقی دلاسکیں گے لوگوں کواور ملک کوکتناترقی دینگے یہ ان پرمنحصرہے کہ اچھی حکمت عملی بنائیں گے اور کس ویژن کے ساتھ آگے لے جائیں گے اس کادارومدارہم پراگرپیش بندی کی اس دولت کوپاکستان میں روکنے کی کوشش کی اوراکانومی زون بنائے اور لوگوں کوکاروباردیے توپاکستان معاشی طور پراپنے پائوں پرکھڑی ہوجائے گی ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کشمیریوں پرمظالم اورانکی حق خودارادیت کوتسلیم نہ کرنا مسلسل بارڈر پرگولہ باری اور دھونس دھمکیاں دینے والے ہندوستان کوبتاتے ہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور افواج پاکستان ایٹمی فوج ہے پاکستانی قوم بہادرہے ہم بھی ایک بڑی طاقت ہیں ایسی ناپاک حرکتوں سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتا،انہوں نے مزیدکہاکہ سندھ میں بڑے پیمانے پراداروں میں کرپشن ہورہی ہے اداروں کی حالت خراب ہے ایک بھی ادارے کاصحیح اچھا مرکزنہیں ،تعلیم ،صحت ، پبلک ہیلتھ اور پانی ، صفائی کانظام درھم برھم ہے شہراوردیہات کے روڈٹوٹی پھوٹی ہیں ،جس کے خلاف ہم نے سندھ میں کرپشن مٹائو،سندھ بچائو تحریک شروع کررکھی ہے ، اب ہمیں یہاں ملکرایک اچھی قیادت لائیں تاکہ قوم کاپیسہ صحیح خرچ ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ واضح ہے کہ ملک میں دہشتگردی میں ہندوستان اور افغانستان کے ایجنسیاں ملوث ہیں توپھرہمارے معززصحافیوں اور مدارس کو کیوں تنگ کیاجارہاہے شکارپورمیں سینیئرصحافی رہنماعبدالمنان حنفی کو لاپتاکرنے کے عمل پربہت افسوس ہواجوکہ قابل مذمت عمل ہے عبدالمنان حنفی ہمارے اچھے صحافی اور ایک مخلص ورکربھی ہیں صحافیوں اور ورکروں سمیت اہلیان مدارس کو تنگ کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یوآئی رہنماقاری حسین احمدمدنی ، حافظ عبدالخالق بروہی ،مولاناعزیزاحمدبروہی ، مولاناعطاء اللہ بروہی ، مولانانصیراحمدبروہی ، مولاناسعیداحمد بروہی ، شکارپورمیڈیاسینٹرکے چیئرمین محمدصدیق بروہی ،میرعلی بخش بروہی ، محمدایوب بروہی سمیت دیگرمعززین موجودتھے ۔