حکومت کی طرف سے چالیس ہزار کے پرائز بانڈز کی فرد کے نام رجسٹریشن ،چھ ماہ بعد منافع کی سکیم لانے کا فیصلہ

پیر 27 فروری 2017 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) حکومت کی طرف سے چالیس ہزار کے پرائز بانڈز کی فرد کے نام رجسٹریشن اور اس پر چھ ماہ بعد منافع کی سکیم لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،نیشنل سیونگ اسکیم کے ذریعے لائے جانے والے اس بانڈ کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اب ایسے بانڈز متعارف کرا رہی ہے جو قراعہ اندازی میں تو شامل ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ ہر چھ ماہ کے بعد ان بانڈز پر منافع بھی دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانڈز کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ یہ فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گے جس سے باآسانی معلوم کیا جا سکے گا کہ بانڈز کا خریدار ٹیکس دہندہ ہے یا نادہندہ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگ اسکیم کے اس بانڈ کا اجرا اقتصادی رابطہ کمیٹی کی باقاعدہ منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :