Live Updates

لیسکو کا سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

قذافی اسٹیڈیم کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے تین گرڈ اسٹیشنز سے سپلائی دی جائے گی‘ سی ای او

پیر 27 فروری 2017 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ، قذافی اسٹیڈیم کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے تین گرڈ اسٹیشنز سے سپلائی دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے پانچ مارچ کو سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد کے موقع پرشہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیشگی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق اتوار کا دن ہونے کے باوجود لائن سٹاف کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ لائن مین اور دوسرا عملہ دفاتر میں موجود ہوگااور جہاں بھی کو تکنیکی خرابی پیدا ہوگی اس کو فوری ٹھیک کیا جائیگا ۔انہوںنے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کو تین ذرائع گارڈ ن ٹائون ،شادمان گرڈ اسٹیشن جبکہ شادمان گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے اسٹیڈیم ایکسپریس فیڈر پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔گارڈن ٹائون گرڈ اسٹیشن سے فلڈ لائٹس ڈی Iفیڈرز پر بھی بجلی بند نہیں ہو گی۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات