پرانی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

پیر 27 فروری 2017 21:50

جھنگ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پرانی دشمنی کی رنجش پر پانچ افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کت گھاٹ اتار دیا، چک نون کے رہائشی لیاقت علی نے پولیس کو بتایا کہ نور وغیرہ پانچ افراد نے مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے فائر کرکے اس کی بہنوئی یاسین عرف وارث کو قتل کر دیا جبکہ عمران، رمضان نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :