بہنوں کا اعتراض کام کر گیا، بلاول بھٹو نے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 فروری 2017 21:50

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) بلاول بھٹو نے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رہنما عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ عرفان اللہ مروت پر شہید بے نظیر بھٹو کی سہیلی کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنوانے کا الزام ہے اس لیے ایسے شخص کو پارٹی میں ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ بہنوں کے اعتراض پر اب بلاول بھٹو نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ بلاول نے وضاحت کی ہے کہ عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :