پا کستان سپر لیگ کا فائنل لاہورمیں کرانے کا فیصلہ خوش آئندہیں ، ہم دہشتگردی سے خوف زدہ ہو کر زندگی کے معمولات کو معطل نہیں کر سکتے ،پی ایس ایل فائنل کا کامیابی سے لاہور میں انعقاد سے ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم بزدل نہیں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا بیان

پیر 27 فروری 2017 23:41

پا کستان سپر لیگ کا فائنل  لاہورمیں کرانے کا فیصلہ خوش آئندہیں ، ہم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پا کستان سپر لیگ کا فائنل لاہورمیں کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی سے خوف زدہ ہو کر زندگی کے معمولات کو معطل نہیں کر سکتے ،پی ایس ایل فائنل کا کامیابی سے لاہور میں انعقاد سے ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم بزدل نہیں ہیں اور ہر طرح کے مشکل حالات کے باوجود ہم اپنے عزم و ہمت سے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک پارٹی یا صوبے کا کھیل نہیں ہیاور ہمیں اس کو سیاست سے بالا ہو کر قومی نقطہ نظر سے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمارا مقبول کھیل ہیاور ملک میں اس کی بحالی ہمارے لئے بحثیت قوم حوصلہ افزا اقدام ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے فائینل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کرکٹ سیاست نہیں اس لئے ہم سب کو اس ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو خوش امدید کہنا چائیے۔(رڈ)