اقتصادی رابطہ تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اعلیٰ ترین پروٹوکول کے پیش نظر خصوصی استقبالیہ ٹیم مقرر

وزرائے مہمانداری میںوزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی شامل

پیر 27 فروری 2017 23:41

اقتصادی رابطہ تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اعلیٰ ترین پروٹوکول کے پیش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اعلیٰ ترین پروٹوکول کے پیش نظر خصوصی استقبالیہ ٹیم مقرر کی گئی ہے۔ وزرائے مہمانداری میں وزیر اعظم کے ‘ مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی ٹیم برائے مہمان داری اسلام آباد کے ہوئی اڈے پر رکن ممالک کے سربراہان مملکت و دیگر مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ مہمانوں کے استقبال کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مہمانوں کو اعلیٰ ترین پروٹوکول دیا جائے گا۔ تمام مہمانان اسلام آباد کی فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کریں گے۔ …(رانا+ا ع)

متعلقہ عنوان :