انجینئرامیرمقام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدلاہورپہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگراعلیٰ حکام سے ملاقات میں پختونوںکیساتھ پولیس کی زیادتیوںبارے بات چیت کرینگے

پیر 27 فروری 2017 23:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدلاہورپہنچ گئے جہاںپروہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف سمیت دیگراعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے پنجاب میںبسنے والے پختونوںکیساتھ پنجاب پولیس کی طرف سے ہونیوالی زیادتیوںکے بارے میںبات چیت کریںگے۔

(جاری ہے)

پختون ویلفیئرلاہوراورپنجاب کے نمائندگان نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیر مقام سے انکی رہائشگاہ واقع لاہورمیںملاقات کی اورپختون کمیونٹی کیساتھ ہونیوالے زیادتیوںسے آگاہ کیا۔

شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے انہیںیقین دلایاکہ مشکل کی اس گھڑی میںپختونوںکی بھرپوروکالت اورکریںگے اورانکے آوازکوایوانوںتک پہنچانے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :