وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پرگرام کے شعبہ فائن آرٹس اور میوزک کے شعبوں میں رجسٹریشن جاری ہے، کمشنر

پیر 27 فروری 2017 23:32

گوجرانوالہ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پرگرام کے سلسلہ میں شعبہ فائن آرٹس اور میوزک میں گوجرانوالہ ڈویژن کے شہریوں کو ان شعبوں میں رجسٹرڈ کررہی ہے، رجسٹریشن 9 مارچ 2017 تک ہو گی، یاد رہے کہ اسی سلسلہ میں بذریعہ ویڈیو لنک کمشنر آفس گوجرانوالہ میں اجلاس منعقد ہو چکا ہے - اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر گوجر انوالہ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو مکمل بریفنگ دی جا چکی ہے تاکہ ہر ضلع سے زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ہوسکیں گوجرنوالہ م ڈویژن کے شہریوں کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ پروگرام میںکارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے لاکھوں ر وپے کے انعامات بھی ان شعبوں میں حاصل کریں تاہم شمولیت کے لئے 9 مارچ تک رجسٹریشن کروانا لازمی ہے رجسٹرشن فارم ہر ضلع کے انفارمیشن دفاتر اور گوجر انوالہ آرٹس کونسل کمشنر آفس گوجرانوالہ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے بیان میں کہاہے شعبہ فائن آرٹس اور میوزک میں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کیلئے سرکاری پلیٹ فارم مہیا کیا ر جا رہاہے تاکہ نیا ٹیلنٹ ابھرکرسامنے آسکے۔

متعلقہ عنوان :