لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندہ ایک ہزار سات سو صارفین کی فہرست نیب کو ارسال کر دی‘ذرائع

پیر 27 فروری 2017 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندہ ایک ہزار سات سو صارفین کی فہرست نیب کو ارسال کر دی، ایک لاکھ روپے سے زائد بل کے حامل نادہندگان کی فہرست بھجوائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک فہرست نیب کو ارسال کی ہے جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کمپنی نے نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کئے ہیں تاہم اس کے باوجود صارفین کی جانب سے بل جمع نہیں کروائے گئے،ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک ہزار سات سو صارفین کی فہرست ارسال کی گئی ہے جس میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں،فہرست میں ایک لاکھ روپے سے زائد بل کے حامل صارفین کے نام نیب کو بھجوائے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ نیب قانونی کاروائی کر کے لیسکو کو ریکوری کروانے میں مدد کرے گی تاکہ کمپنی کے کروڑوں روپے کی ریکوری کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :