طالبان طالبان اوردہشتگرد دہشتگرد ہیں‘روزانہ کی بنیا دپر افغانستان آنے جانے والے 40ہزار افراد کا یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ سیاح ہیں یادہشت گرد ‘ ان کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرور ت ہے، دہشتگردی نے مذہب اسلام کومسخ کردیاہے ، پوری دنیامیں مسلمانوں کو سب سے بڑادہشتگرد کہاجارہاہے
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضاگیلانی کا تقریب سے خطاب
پیر 27 فروری 2017 23:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو دہشتگرد قراردیاجارہاہے دہشتگردی نے مذہب اسلام کاامیج مسخ کردیاہے 35لاکھ افغانی پاکستان میں رہائش پذیرہیں اورروزانہ کی بنیا دپر 40 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں لیکن اب یہ نہیں پتہ چلتا کہ وہ ٹورسٹ ہیں دہشتگرد۔
جن کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کونوکریاں دینے کی سزا اڈیالہ جیل میں رہ کر بھگت چکاہوں۔ میں نے پاکستانیوں کونوکریاں دی تھیں انڈیاکے عوام کونہیں۔ مجھ پرکرپشن کاالزام نہ تھا۔ پانامہ کیس میں شامل لوگوں کو سامنے لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خواتین کو پروموٹ کیا ہے۔ بینظیربھٹو پاکستان کی وزیراعظم بنیں جبکہ حناربانی ‘ شیریں رحمن اورفرزانہ راجہ وفاقی وزیربنیں۔ پیپلزپارٹی نے خواتین کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کرکے خواتین کوبھرپور ریلیف فراہم کیا اوریہ بہت بڑاپروگرام تھا۔ اپناکام ہرکوئی کرلیتاہے لیکن کسی کیلئے کام کرنامشکل ہوتاہے خواتین اپنا دینی فریضہ انجام دیتے ہوئے خدمت خلق کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں خواتین مقررین نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل انروہیل تنظیم کامقصد معاشرے کے غریب‘ بے سہارا اور نادار مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے کسی سے فنڈز نہیں لیتے اپنی مددآپ کے تحت غریبوں کوسہولیات دے رہے ہیں اورانسانیت کی خدمت کیلئے پوری دنیامیں متحرک ہیں۔ مسائل وسائل کے تحت حل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل جیل میں قیدی خواتین کوگرم کپڑے‘شالیں مہیاکیں۔ زیب فا?نڈیشن کوفنڈزدیئے اوربے سہارا بچیوں کو جہیزکاسامان فراہم کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.