صفائی کو ہمارے مذہب میں نصف ایمان قرار دیا گیا ، ہمیں اپنی گلیوں سمیت اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہئے

مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی لبنٰی ریحان پیرزادہ کا صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب

پیر 27 فروری 2017 23:24

راوالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ صفائی کو ہمارے مذہب میں نصف ایمان قرار دیا گیا ہے لہذا ہمیں اپنے گھروں، گلیوں، سڑکوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہئے۔ پیر کو اپنے علاقے کی خواتین سے صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کو پورا کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہم اپنے گھروں سے روزانہ کوڑا کرکٹ باہر گلی، نالیوں اور کھلے پلاٹس میں پھیکنے سے گریز کریں اور آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مہیا کردہ ڈسٹ بینز میں ڈالیں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر اپنے گھر کے باہر رکھ دیں۔ تاکہ بروقت آر ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکز کوڑا کرکٹ کو اٹھاسکیں۔ انھوں نے کہا ہمیں اپنی گلیوں، راستوں، بازاروں اور دیگر پبلک مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے آرڈبلیوایم سی کے عملے سے تعاون کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا ہوگا تاکہ راولپنڈی کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک مثالی شہر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :