وزیر اعظم سے ای سی او کانفرنس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کی ون آن ملاقاتیں ہونگی،دو طرفہ اقتصادی ‘ تجارتی ‘ سماجی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی

پیر 27 فروری 2017 23:22

وزیر اعظم  سے ای سی او کانفرنس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کی ون ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی دا رالحکومت میں اقتصادی رابطہ تنظیم کے سر براہی اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کی ون آن ملاقاتیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

رکن ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ اقتصادی ‘ تجارتی ‘ سماجی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان وفود کے ہمراہ وزیر اعظم ہائوس بھی آئیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقاتیں ہوں گی الگ سے بھی ان ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے بات چیت ہو گی۔ …(رانا+اع)