پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی عوام کو آپس میں لڑوانے کیلئے پاکستان مخالف افغان گروپ سوشل میڈیا پر متحرک ہو گیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 فروری 2017 21:00

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی عوام کو آپس میں لڑوانے کیلئے پاکستان مخالف ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی عوام کو آپس میں لڑوانے کیلئے پاکستان مخالف افغان گروپ سوشل میڈیا پر متحرک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز کے دوران سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خطوط جاری کیے گئے جن میں یہ دعوی کیا گیا کہ پنجاب میں پختونوں کو جبکہ خیبرپختونخواہ میں پنجابیوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس قسم کے جعلی اور نفرت انگیز خطوط جاری کرنے کے پیچھے پاکستان مخالف افغان گروپ ملوث ہے۔ یہ گروپ سوشل میڈیا پر متحرک ہو گیا ہے اور جعلی نفرت انگیز خطوط جاری کرکے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے نفرت کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی ایک لسانی جماعت بھی اس افغان گروپ کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔