منڈی بہاوالدین پولیس کی جانب سے شہر میں رہائش پذیر پختونوں کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس کی تصدیق کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 27 فروری 2017 20:48

منڈی بہاوالدین (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) منڈی بہاوالدین پولیس نے شہر میں رہائش پذیر پختونوں کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر منڈی بہاوالدین پولیس سے منسوب جو نوٹس گردش کر رہا تھا وہ جعلی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ نوٹس ان کی ہی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ جبکہ اس حوالے سے پولیس نے شہر کی مساجد میں بھی اعلانات کروائے تھے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل ایک نوٹس منظر عام پر آیا تھا جس میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو تلقین کی گئی تھی کہ وہ اپنے آس پاس رہنے والے پختونوں کی نقل و حرکت  پر نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :