شعبہ جیالوجی میں ہڑتال نہیں، اساتذہ کا طرز عمل کار سرکار میں مداخلت ہے، قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پیر 27 فروری 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نے کہا ہے کہ شعبہ جیالوجی میں امور معمول کے مطابق سرانجام دئیے جا رہے ہیں اور کوئی ہڑتال نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد جاوید غازی کو میرٹ پر شعبے کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے ۔جس پر چند اساتذہ شور مچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کا طرز عمل کارِ سرکار میں مداخلت ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔