ْ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا وزیر خواک بلال یٰسین کے ہمراہ مینٹل ہسپتال کے کیچن پر چھاپہ
ٹھیکیدار مریضوں کے لیے مضر صحت گوشت پکاتے رنگے ہاتھوں گرفتار، ایف آئی آر درج ، سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ ارسال مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ڈی جی فود اتھارٹی ٹولنٹن مارکیٹ میں ناقص صفائی پر الرحمان پولٹری شاپ،شیرِربّانی پولٹری شاپ اور قاسم پولٹری شاپ سیل
پیر 27 فروری 2017 23:16
(جاری ہے)
انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ کو بھی مراسلہ ارسال کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیںپنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے داتا گنج بخش ٹائون ، ٹولینٹن مارکیٹ میں الرحمان پولٹری شاپ،شیرِربّانی پولٹری شاپ اور قاسم پولٹری شاپ کوگندے فرش، کھلی گندی نالیوں،احاطے میں انتہائی گندی بدبو پروڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی،صفائی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر سل کر دیا۔
گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹرز کینٹین کو کھلی گندی نالیوں ، فریزرزمیں گندی اور کیڑے مکوڑوں کی موجودگی، کیچن میں سگریٹ نوشی اور خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والے گندے آلات کی بنا پر 20ہزار روپے ،گنگا رام ہسپتال مین کیفے ٹیریا برگر پوائنٹ کو2500،نشتر ٹائون،فیروز پورروڈ پر ماسٹر فوڈ زاور کے این سی کیٹرنگ کمپنی کو بالترتیب 5، 5ہزار روپے جرمانہ جبکہ پیکو روڈ پر ماہاراجہ بیکویٹ حال کو 4ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔واہگہ ٹائون،باٹا پور میں مکہ ملک شاپ کو 1ہزار روپے ،مناواں میں پنجاب ہوٹل، پنجاب ہوٹل اینڈ ٹی سٹال اور اعوان ہوٹل،سمن آباد ٹائون، کشمیر بلاک میں جٹ ملک شاپ ،حمزہ جنرل سٹور، اسامہ جنرل سٹور، میراں پان شاپ، رمضان کریانہ سٹور، عمران میرج ہال،رحمان جنرل سٹوراور کلین اینڈ کلین ،علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نیبسم اللہ فوڈ ز ڈاکٹر ہسپتال،الحمد ہوٹل ،حافظ جنرل سٹور، بابا یاسین مٹن اینڈ دیسی چنے،داتا علی ہجویری نان شاپ،بسم اللہ ریسٹورنٹ، اقبال جنرل سٹور، غنی سٹور، لعل سوپر سٹور اور بریانی ہائوس کو فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔(سعید)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.