آئیسکو ریجن سے مزید37 بجلی چور پکڑے گئے

پیر 27 فروری 2017 23:14

آئیسکو ریجن سے مزید37 بجلی چور پکڑے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) آئیسکوکی بجلی چوروںکے خلاف کاروائیاں جاری آئیسکو ریجن سے مزید37 بجلی چور پکڑے گئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی ٹیمیں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے سر گر مِ عمل ہیںاور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے مزید37بجلی چوروں کورنگے ہاتھوںپکڑاگیاہے ۔

(جاری ہے)

آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق،آئیسکو ریجن کے راولپنڈی سر کل سی27، جہلم سر کل سے 5 جبکہ چکوال سرکل سی5بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیںدے دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کو دیں

متعلقہ عنوان :