Live Updates

شہباز شریف کا پی ایس ایل ٹو کے فائنل کو لاہور میں کروانے کی حتمی منظوری

پیر 27 فروری 2017 23:14

شہباز شریف کا پی ایس ایل ٹو کے فائنل کو لاہور میں کروانے کی حتمی منظوری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ منظوری اپنی زیر صدارت ہونیوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔

(جاری ہے)

جس میں آئی جی پولیس پنجاب، کمشنر لاہور، ہوم سیکرٹری پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایس ایل ٹو فائنل کے انعقاد پر سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ پی ایس ٹو فائنل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ پہلے ہی شروع کیا جاچکا تھا۔ (قیوم زاہد)

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات