اٹک،جیل میںکرپشن کی انتہا ،قیدیوںسے بھاری نذرانے وصولی کی خبر من گھڑت ہے،جیل سپرٹنڈنٹ

پیر 27 فروری 2017 23:12

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ جیل سپرٹنڈنٹ اٹک نے کہا ہے کہ ایک قومی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر میںکوئی صداقت نہیں جس میں کہا گیا کہ جیل میںکرپشن کی انتہا ،قیدیوںسے بھاری نذرانے وصول،اور نہ دینے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ خبر سراسر من گھڑت اور حقائق کے برعکس بغیر تصدیق کے شائع کی گئی ہے تمام اسیران کو قانون اور اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق یکساں سلوک روا رکھا جاتا ہے کسی بھی قیدی اور حوالاتی کو کسی بھی وجوہ پر ذہنی یا جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جاتا نہ ہی کوئی ڈیمانڈ کی جاتی ہے بلکہ تمام اسیران کوان کے جیل جرائم پر ملوث ہونے پر قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کیلئے اسیران کے سامان کی تلاشی سکینگ مشین کے ذریعے کی جاتی ہے جبکہ جیل ملازمین کی ڈیوٹی آفیسر اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ کی موجودگی میں تلاشی لی جاتی ہے بعد ازاں تلاشی اندرون و بیرون گارد کی تبدیلی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ میں دو مرتبہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایڈیشنل ججز صاحبان دورہ کر کے تمام امور کا جائزہ لینے کے علاوہ اسیران اور ملاقاتیوں سے مسائل دریافت کرتے ہیں الحمداللہ کسی بھی اسیر یا ملاقاتی کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی بلکہ جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کو ہمیشہ سراہا گیا ہے انھوں نے کہا کہ میں خود ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر جیل کا دورہ کرتا ہوں اور تمام اسیران سے ان کے مسائل معلوم کر کے فوری طور پر قانون کے مطابق موقع پر ازالہ کیا جاتا ہے جبکہ جیل وارڈ محمد الیاس کی طرف سے ایک حوالاتی ابراہیم کے ساتھ غیر منصفانہ برتاو اور گالی گلوچ کی شکایت پر معطل کر کے اسکے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :