وزیراعظم نے پمز کی دو خواتین نرسوں کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی

نرسنگ شعبہ میں گریڈ 20 حاصل کرنیوالی پہلی خواتین کا اعزاز

پیر 27 فروری 2017 23:09

وزیراعظم نے پمز کی دو خواتین نرسوں کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی دو خواتین نرسوں کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے۔ نرسنگ کے شعبہ میں گریڈ 20 حاصل کرنے والی پہلی خواتین کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پمز کی دو نرسز محترمہ غزالہ اقبال اور محترمہ فرزانہ اسلام کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے اس سے پہلے خواتین نرسز گریڈ 19 تک ترقی ہاصل کرپاتی تھیں ملکی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین نرسز کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔

پمز اور پولی کلینک میں ملازمت کرنے والی دیگر نرسز نے اپنی سینئر ساتھی نرسز کی ترقی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس ترقی کو مجموعی طو رپر نرسنگ کے شعبہ کی ترقی قرار دیا ہے اور وزیراعظم میاں نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :