پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا خوش آئند فیصلہ، فائنل دیکھنے ضرور جائوں گا،شیخ رشید احمد

پیر 27 فروری 2017 23:09

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا خوش آئند فیصلہ، فائنل دیکھنے ضرور ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانا خوش آئند فیصلہ ہے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے ضرور جائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور ضرور دیکھنے جائوں گا اگر مجھے کوئی اسپیشل ٹکٹ نہ ملا تو عام عوام کے درمیان بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔

میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ ہوتا تو پھر بھی باتیں ہوتیں عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پی ایس ایل پر ردعمل ان کا اپنا موقف ہے میرا اپنا موقف ہے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوش آئند بات ہے اور یہی عوام کا بھی فیصلہ ہے۔ (عابد شاہ)