بنوں: آپریشن ردالفساد نہیں بلکہ ردالپٹھان ہے، سینیٹر حاجی باز محمد خان

پنجاب میں لسانی تعصب کو ہوا دی جارہی ہے،پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ پشتون لباس میں ملبوس محنت کشوں پر کڑی نظر رکھی جائے پشتون خود دہشت گردی سے متاثر ہو کر پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں محنت مزدوری اور کاروبار کی غرض سے مقیم ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کا خطاب

پیر 27 فروری 2017 23:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر وسی پیک کمیٹی کے ممبر سینیٹر حاجی باز محمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں لسانی تعصب کو ہوا دی جارہی ہے حالیہ شروع ہونے والا آپریشن ردالفساد نہیں بلکہ ردالپٹھان ہے پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ پشتون لباس میں ملبوس محنت کشوں پر کڑی نظر رکھی جائے اس شکل میں دہشت گردپنجاب میں داخل ہو ئے ہیںحالانکہ پشتون خود دہشت گردی سے متاثر ہو کر پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں محنت مزدوری اور کاروباری سرگرمیوں کی غرض سے مقیم ہیں اگر پشتونوں کی لباس کو دہشت گردوں کی لباس قرار دی جاتی ہے تو ہمیں اس ملنگ صفت لباس پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ سدراون میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سب انجینئر ضیاء اللہ خان ،جہانزیب خان ،سلیم خان ،بیت اللہ ،عالمزیب ،نافد ،نسیم خان ،شمس اللہ ،وسیم خان ،اویس خان ،مومن خان ،رضاء اللہ خان ،مسرور خان ،نادر خان ،محمد آمان خان ،حسین رضوان ،بیت اللہ و دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی سنیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پختونوں نے آج تک جو قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں ملکی سلامتی کیلئے ہیں اس کے باوجود بھی ایک ہی ملک میں پشتونوں کیساتھ نارواں سلوک اور حکومت کی معتصبانہ رویے سے فیڈریشن کے اندر رہتے ہوئے اقوام کے مابین فاصلے بڑھ کر نفرتیں جنم لیں گی کیونکہ باچاخان کا بھی کسی قوم سے نفرت نہیں بلکہ پختونوں سے نفرت کرنے والوں سے نفرت تھی اُنہوں نے کہا کہ افغانستان جنگ میں مداخلت ہماری سب سے بڑی غلطی تھی اس وقت ہمارے اکابرین نے افغان جنگ کو فساد قرار دیا تھا جو آج سب تسلیم کر گئے چار دہائیوں سے پختونوں پر مذہب کے نام پر آگ برسائی گئی آج نوبت یہاں تک آئی کہ لباس اور محنت و مزدوری کے نام پر ملک میں پشتونوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان ،تحصیل ڈومیل صدور ملک عرفان ،ملک سہراب خان ،ملک جوہر علی ،عاصم خان و دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :