سکھر سول اسپتال میں عالمی سطح کاسرجیکل یونٹ بنا رہے ہیں ، آپریشنزکے لئے دس سے زائد آپریشن تھیٹر ہونگے،خورشید شاہ

صرف صحت کی طرف ہی نہیں کھیلوں کے فروغ کی طرف بھی توجہ دی جا رہی، روہڑی میں کرکٹ اسٹیڈیم ، پنوعاقل اور صالح پٹ کے علاقوں میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیرات کی جا رہی ہیں،قائد حذب اختلاف کا سول ہسپتال سکھر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 23:03

سکھر سول اسپتال میں عالمی سطح کاسرجیکل یونٹ بنا رہے ہیں ، آپریشنزکے ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سکھر کو میڈیکل کا حب بناناچاہتی ہیتاکہ اندرون سندھ کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم ہوسکیں اور انہیں علاج کیلیے کراچی جانا نہ پڑے سکھر کے سول اسپتال میں عالمی سطح کاسرجیکل یونٹ بنا رہے ہیں جس میں مریضوں کے آپریشنز کیلیے دس سے زائد آپریشن تھیٹر ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے سول اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سول اسپتال کے آرتھو پیڈک کی گنجائش بڑھاکر اسے بیس بیڈ سے بڑھاکر سو بیڈ کیا جا رہا ہے جہاں پر الگ سے چار آپریشن تھیٹر ہونگے اور یہاں پر دوسو بیڈز پر مشتمل گائنی وارڈ بھی بنیاجا ئے گا جبکہ وفاقی حکومت نے سکھر کے لیے پانچ سو بیڈ کا اسپتال دیا ہے جو روہڑی بائی پاس پر بنایاجائے گاجس کے ٹینڈر ہونے کو جا رہے ہیں سکھر بائی پاس پر چھ سو بیڈز پر مشتمل کارڈیک اسپتال بنایاجا ئے گا سکھر بائی پاس پر ہی کینسر اسپتال کی سندھ حکومت نے منظوری دے دی ہے آٹھ ارب روپے کی لاگت سے ایس آئی یو ٹی بن رہا ہے صرف صحت کی طرف ہی نہیں کھیلوں کے فروغ کی طرف بھی توجہ دی جا رہی ہے سکھر میں ہا کی اسٹڈیم بن چکا ہے روہڑی میں کرکٹ اسٹیڈیم ، پنوعاقل اور صالح پٹ کے علاقوں میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیرات کی جا رہی ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے بغیر بیماریوں پر قابو نہیں پایاجاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کام میں میڈیا بھی ہمارا ساتھ دے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں جولوگ شامل ہورہے ہیں ان کو ابھی لینے کا فیصلہ نہیں ہوا ہی

متعلقہ عنوان :