لکی مروت پولیس کی گذشتہ72گھنٹو ں میں کارروائیاں، متعدد اشتہاری مجرم اور مشتبہ افراد گرفتار

پیر 27 فروری 2017 23:03

لکی مروت پولیس کی گذشتہ72گھنٹو ں میں کارروائیاں،  متعدد اشتہاری مجرم ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پولیس نے گذشتہ72گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد اشتہاری مجرم اور مشتبہ افراد گرفتار کرلئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر حالیہ دنوں قانون شکنوں اور مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے کاروائیوں میں تیزی آئی ہے اور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنوں کے دوران شرپسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کرکے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں یہاں ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ حالیہ آپریشن کے دوران 17خطرناک اشتہاری مجرم اور12مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سی6کلاشنکوفیں،2رائفلیں،10بندوقیں،6پستول، 562کارتوس اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :