پنجاب حکومت کا شاہانہ طرز عمل ،اورنج لا ئن منصوبے کا عدالت عظمیٰ میں دفاع کرنیوالے دو وکلاء کے اسلام آباد میں تین روزہ قیام وطعام پر ایک لاکھ باون ہزار کے اخراجات

پیر 27 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پنجاب حکومت کے شاہانہ طرز عمل کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا عدالت عظمیٰ میں دفاع کرنے والے دو وکلاء کے اسلام آباد میں تین روزہ قیام وطعام ایک لاکھ باون ہزار روپے خرچ کردئیے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مصطفی رمدے ایڈووکیٹ اور ان کی ایک اسسٹنٹ کو تین دن تک اسلام آباد کے ایک اعلیٰ ہوٹل میں ناصرف ٹھہرایا گیا بلکہ ان کو وی وی آئی پی پروٹوکول بھی دیا گیا جس پر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے اس امر کی نشاندہی اس وقت ہوئی جب محکمہ پروٹوکول نے ایل ڈی اے سے مذکورہ اخراجات طلب کیے اس سلسلے میں ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ مذکورہ دونوں وکلاء کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے کہنے پر اعلیٰ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا اور انہیں پروٹوکول فراہم کیا گیا۔

(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :