لاہور، سروسز ہسپتال پسرور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا

حکومت کو مزید48گھنٹوں کی مہلت پھر بھی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور اور ان ڈور دوبارہ بند کردیں گے ،ینگ ڈاکٹرز

پیر 27 فروری 2017 23:00

اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) سروسز ہسپتال پسرور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا ہے ہڑتال کے ساتویں روز بھی ینگ ڈاکٹروں نے ہسپتال کا آئوٹ ڈور اور ان ڈور بند رکھا جببکہ ایمرجنسی میں مریضو ںکو طبی سہولتیں فراہم کی جاتی رہیں ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا احتجاج کے حوالے سے ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوںنے مطالبات کی منظوری تک کے لئے پنجاب حکومت کو مزید48گھنٹوں کی مہلت دے دی ہے اور اگر ان کے مطالبات 48گھنٹوں میں تسلیم نہ کیے گئے تو وہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور اور ان ڈور دوبارہ بند کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ حکومت سروسز ہسپتال لاہور میں چھاپہ مارنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم میں شامل افسران اوراہلکاروں کے خلاف مقدمہ درجہ کرکے گرفتار کیا جائے اور سیکرٹری ہیلتھ کو ملازمت سے فارغ کیا جائے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :