لاہور، ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، رہنماء دفاع پاکستان کونسل

حافظ سعید کی نظر بندی کے خاتمے کا مطالبہ

پیر 27 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) دفاع پاکستان کونسل نے پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس میچ کو اب لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں لیاقت بلوچ اور محمد علی درانی سمیت دیگر نے لاہور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے انہوںنے کہا کہ حکومت ن جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے کہنے پر نظر بند کررکھا ہے۔

جبکہ دوسری طرف حکمران جماعتیں ایک پیچ پر متحد نہیں ہیں۔ انہوں نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف اگر کوئی الزام ہے تو اس کو منظر عام پر لایا جائے وگرنہ ان کی نظر بندی کو فوری طورپر ختم کیا جائے۔(اے ملک)