لاہور، سینئر لیگی رہنما قیصر امیر بٹ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،شہر یوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ نے قیصر امین بٹ کے صاحبزادے کی شادی پر ان کو مبارکباد دی

پیر 27 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما قیصر امیر بٹ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ون ٹوون ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں وزیراعلیٰ نے قیصر امین بٹ کے صاحبزادے کی شادی پر ان کو مبارکباد دی اس موقع پر قیصر امین بٹ نے اندرون شہر کے رہائشیوں کو درپیش مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔(اے ملک)