پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ مین درخواست دائر اور اس اقدام کوچیلنج محمود اختر نقوی

پیر 27 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی شہری محمود اختر نقوی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں بلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہی. درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ آئین کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اور فعال ہونا چاہیے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جارہے بلکہ بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کے منتخب ہونے کے باوجود تمام ترقیاتی اسیکمیوں کی منظوری بیورو کریسی دے رہی ہے جو آئین کے آرٹیکل 140 اے کے منافی ہی. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہبلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات دیئے جائیں. (ایم خالد)