ْ پیسکو مہم، چیکنگ کے دوران24 گھریلو,ٹیوب ویل اور انڈسٹریل میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی

پیر 27 فروری 2017 22:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پیسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پیسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے مردان سرکل میں گوجرگڑھی,شیرگڑھ اوریارحسین2 سب ڈویژنز کے علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران24 گھریلو,ٹیوب ویل اور انڈسٹریل میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی,گوجرگڑھی اورشیرگڑھ میں خان آٹا مشین ,اورحنیف آٹا چکی کے میٹروں کے ڈسپلے واش پائے گئے جبکہ حاجی محمدآٹا چکی کا میٹرسلو اور ٹاور کا میٹرسٹاپ پایا گیا․اسی طرح خیبرسرکل میں پیرپیائی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 28 گھریلو میٹر ٹیمپرڈ پائے گئی․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․

متعلقہ عنوان :