آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے انتخابات کل ہونگے

انتخابات میں اتحاد دوست پینل کے امیدواروں کو کامیاب کرائے ، محمد یونس خان کاکڑ کامیابی کے بعد ہی ملازمین کی ترقیاں اپ گریڈیشن زمین کے مسئلے سمیت ہائوس ریکوزیشن اور دیگر مسائل کے حل کویقینی بنائیں گے، پریس کانفرنس

پیر 27 فروری 2017 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے انتخابات میں حصہ لینے والے اتحاد دوست پینل کے رہنماء محمد یونس خان کاکڑ نے تمام یونٹوں کے صدور جنرل سیکرٹری سمیت ملازمین سے مطالبہ کیاہے کہ کل انتخابات میں اتحاد دوست پینل کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے انتخابات نشان پھول پر مہر ثبت کرکے کامیابی دلائیں جس طرح ہم نے ماضی میں ملازمین کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی ہے کامیابی کے بعد ہی ملازمین کی ترقیاں اپ گریڈیشن زمین کے مسئلے سمیت ہائوس ریکوزیشن اور دیگر مسائل کے حل کویقینی بنائیں گے یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر امیدواروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع کوئٹہ کہ انتخابات کے حوالے سے تمام یونٹوںکے صدور اورجنرل سیکرٹری کی مشاورت سے اتحاد دوست پینل تشکیل دیا ہے جس کا انتخابی نشان پھول ہے مذکورہ کابینہ ملازمین کی بقاء کی جنگ لڑے گی اور ہر دور میں ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے انکے شانہ بشانہ رہ کر جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے ایپکا نے ہمیشہ بلوچستان بھر کے ملازمین کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے اور کامیابی کے بعد ضلع کوئٹہ کے ملازمین کی زمین کے مسئلے ٹیکنیکل ملازمین کی پروموشن اور اپ گریڈیشن اور ملازمین کیلئے یوٹیلٹی الائونس کوئٹہ کے ملازمین کے علاج ومعالجے کیلئے پینل وائز ہسپتال کی تشکیل اور ملازمین کی ہائوس ریکوزیشن کی منظوری ملازمین کیلئے بگ سٹی الائونس کے علاوہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے انہوں نے تمام یونٹوں کے صدور اورانکے کابینہ سے اپیل کی کہ آج بروز منگل انتخابات کیلئے میٹروپولیٹن کارپویشن میں آئے اورانتخابی نشان پھول کو اپنا ووٹ دیگر ہمارے پینل کو کامیاب بنائیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں اپنا قومی شناختی کارڈ اور دفتر پے سلپ ہمراہ لائیں اور اتحاد دوست پینل کے انتخابی نشان پھول پر مہر ثبت کرکے کامیابی کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :