حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کااستعمال لازمی قرار دیدیا

پیر 27 فروری 2017 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کااستعمال لازمی قرار دے دیا ،15مارچ کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری نے کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے لیے بھی سفارشات کی تیاری اور عوام میں ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اور آگاہی مہم کا آغاز کرنے اور 15مارچ تک موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کی قومی شاہراہوں اور اندرون شہر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی منصوبہ بندی واقدامات کرنے اور بین الصوبائی ٹریفک کی رفتار مقرر کرکے جدید مکینزم کے ذریعہ مسافر بسوں کو مقررہ رفتار کا پابند بنانے کی ہدایت کی ہے۔ثنا اللہ زہری کی جانب سے آئی جی پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو موٹر وے پولیس کے ساتھ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :