حکومت ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہے، نوجوانوں کو ملکی اور غیر ملکی طلب کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے،چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان

پیر 27 فروری 2017 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہے، نوجوانوں کو ملکی اور غیر ملکی مارکیٹوں میں ٹریڈز کی طلب کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی عملدرآمد ٹاسک فورس (یو این سی ٹی آئی ٹی ایف) کے تعاون سے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ کیلئے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی مینجمنٹ سے متعلق پرنسپل/منیجر کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ کے شعبہ میں استعداد کار میں اضافہ پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں اس نظام کو مزید مؤثر اور مفید بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :